ورلڈ کپ 2015ء : بھارت نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے مات دے دی

منگل 10 مارچ 2015 12:50

ورلڈ کپ 2015ء : بھارت نے آئرلینڈ کو 8وکٹوں سے مات دے دی

ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں گروپ بی کے میچ میں آئر لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 260رنز کا ہدف دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سڈن پارک ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف 49 ویں اوور میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آئرش اوپنرز نے ٹیم کو 89 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد آئر لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور نیل اوبرائن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

نیل اوبرائن نے 75 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ ولیم پورٹر فیلڈ نے 67، پال اسٹرلنگ نے 42 اور اینڈریو بیلبرائن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، روی چندرن ایشون نے 2 جب کہ امیش یادیو، سریش رائنا، موہت شرما اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 260رنز کا ہدف بھارت نے محض 2وکٹوں کے نقصان پر 36.5اوورز میں پورا کر لیا ۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 8ویں سنچری سکور کی ،وہ 100رنز جبکہ انکے ساتھی کھلاڑی روہت شرما 64رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ویرات کوہلی 44اور اجنکے رہانے 33رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ آئر لینڈ کی جانب سے سٹورٹ تھامپسن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ شیکھر دھون کو سنچری سکور کر نے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :