امید ہے سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں وکٹو کی سنچری مکمل کرلوں گا‘سری لنکن کپتان

منگل 10 مارچ 2015 12:53

امید ہے سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں وکٹو کی سنچری مکمل کرلوں گا‘سری لنکن ..

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلیں گے۔سکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا 35 واں میچ کل11جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اینجلو میتھیوز کو ایک روزہ میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 3 وکٹیں درکار ہیں-امید کی جا رہی کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میتھیوز اب تک 152 ون ڈے میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی اننگز میں بہترین باؤلنگ 20 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :