بڑا قد مسائل کی وجہ بن گیا ، محمد عرفان کا اعتراف

منگل 10 مارچ 2015 13:47

بڑا قد مسائل کی وجہ بن گیا ، محمد عرفان کا اعتراف
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے اعتراف کیا ہے کہ قد زیادہ بڑا ہونے کی وجہ سے فٹنس مسائل کا سامنا رہتا ہے ،میچ کے دوران زیادہ پانی نہ پینے کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے محمد عرفان کاکہناتھاکہ جنوبی افریقہ کو ہرانے کے بعدبھی آئرلینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے کرکٹ کھیل ہی ایساہے کہ کسی بھی ٹیم کو کم تر نہیں سمجھناچاہیے۔ مکمل فٹ ہیں ، گذشتہ میچ میں افریقی اوپنر ڈی کوک کی وکٹ زیادہ اہم تھی،شروع سے ہی آغاز اچھامل گیاتھا اور تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔