زخمی سری لنکن بلے باز چندی مل کیلئے ورلڈکپ میں سفرجاری رکھنامشکل

منگل 10 مارچ 2015 14:13

زخمی سری لنکن بلے باز چندی مل کیلئے ورلڈکپ میں سفرجاری رکھنامشکل

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) زخمی سری لنکن بلے باز دنیش چندی مل کیلئے ورلڈ کپ میں سفر جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔ وکٹ کیپر چندی مل آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے ہوئے ہمسٹر نگ انجر ی کا شکار ہوئے۔انہو ں نے انجری کے باوجود آسٹریلیا کیخلاف نصف سنچری بناکر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔ ٹیم منیجر مائیکل ڈی زویا کے مطابق چندی مل کی انجری سنجید ہ نوعیت کی ہے جس کی وجہ سے ان کی اسکاٹ لینڈکیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

(جاری ہے)

ان کی ایم آئی آر رپورٹ 48گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ہم چندی مل کی جگہ کیتھروان کومتبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔خیال رہے کہ چندی مل سری لنکا کے پانچویں پلیئر ہیں جو انجری کا شکار ہے۔ فاسٹ بولر دھیمکا پرساد، آل راونڈ جیون مینڈس اوربیٹسمین ڈمترو کارونارتنے پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ رانگانا ہیراتھ فنگر انجری سے صحتیابی کے عمل سے گزررہے ہیں تاہم اسکاٹ لینڈ کیخلاف ان کی شرکت بھی مشکو ک ہے۔

متعلقہ عنوان :