ورلڈ کپ ،انگلینڈ کیخلاف سلو اوورریٹ پر بنگلہ دیشی ٹیم پر جرمانہ

منگل 10 مارچ 2015 14:13

ورلڈ کپ ،انگلینڈ کیخلاف سلو اوورریٹ پر بنگلہ دیشی ٹیم پر جرمانہ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ کی پاداش میں بنگلہ دیشی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدو گالے ایڈیلیڈ اوول میں پول اے کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں جرمانہ لگایا۔

(جاری ہے)

بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوور کرنے میں زائد وقت لیا۔ جس کے سبب دو اوور تاخیر کا شکار ہوئے۔ آئی سی سی کے ضابطے کی خلاف ورزی پر کپتان مشرفی مرتضی پر میچ کا چالیس فیصد جرمانہ لگایا گیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہر رکن کوبیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ مشرفی مرتضی آئندہ اگر اس غلطی کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ایک میچ کی معطلی کا بھی سامنا پڑ سکتا ہے۔