بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں بس حادثے میں طالبہ کی ہلاکت کا وزیراعلیٰ نے نو ٹس لے لیا

پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب

منگل 10 مارچ 2015 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں بس حادثے میں طالبہ کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا اور پولیس سے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ملتان بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کی 20 سالہ طالبہ یونیورسٹی کی بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی تھی وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ڈرائیور کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں اور آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کی ہے۔