ٹیکسلا ، حساس اداروں کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 6دہشت گرد گرفتار

منگل 10 مارچ 2015 15:12

ٹیکسلا ، حساس اداروں کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 6دہشت گرد گرفتار

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ٹیکسلا و گردونواح میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 6دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو حساس اداروں نے ٹیکسلا و گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردمختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔