موٹرسائیکل اور رکشہ کی نمبرپلیٹ کی فیس 400سے بڑھا کر 750کردی گئی

منگل 10 مارچ 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے موٹرسائیکل اور رکشہ کی نمبرپلیٹ کی فیس 400سے بڑھا کر 750کردی ‘نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایکسائز اینڈٹیکسیشن رحیم یارخان کے ای ٹی او جام نیاز نے میڈیاسے گفتگومیں بتایاکہ محکمے کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو ایک سمری بھیجی تھی جس میں موقف اپنایاگیاتھاکہ فیسوں میں اضافہ کیاجائے ، 2006کے بعد تاحال کوئی اضافہ نہیں ہواجبکہ لاگت بڑھ گئی ہے ‘ وزیراعلی پنجاب نے ایک کمیٹی بنائی جس نے محکمے کے خسارے کو مدنظررکھتے ہوئے ٹیکس میں اضافے کی سفارش کردی جس پر وزیراعلی پنجاب نے منظوری دی اور تمام اضلاع کے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔