پاکستان ہر میچ میں پہلے بیٹنگ کرے، وسیم اکرم

منگل 10 مارچ 2015 15:22

پاکستان ہر میچ میں پہلے بیٹنگ کرے، وسیم  اکرم

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کے ہر میچ میں ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی طاقت باؤلنگ ہے اور انہیں اسے ہدف کے دفاع کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ نئی گیند سوئنگ کرے گی اور ہمارے اوپننگ بلے بازوں کو زیادہ سے زیادہ اوورز بیٹنگ کر کے وکٹیں ہاتھ میں رکھتے ہوئے گیند پرانی کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان مڈل آرڈر میں وکٹیں گنوا رہا ہے۔ ماضی کے عظیم فاست باؤلر نے کہا کہ مڈل آرڈر بلے بازوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صہیب مقصود کو اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عمر اکمل اپنی شاٹ سلیکشن پر کام کریں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ عمر اکمل چار سے پانچ سال سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ تسلسل سے کارکردگی دکھانا شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :