نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار

منگل 10 مارچ 2015 16:24

نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں بھی فٹنس مسائل سر اٹھانے لگے ہیں اور چند کھلاڑی بیمار پڑنے سے ساتھ ساتھ انجری کا بھی شکار ہوگئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے اور اس نے آسٹریلیا سمیت اب تک تمام ہی بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا ہے تاہم اب اس ٹیم کو انجری اور بیماریوں نے گھیر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے افغانستان کے خلاف میچ میں کندھے کے بل گرنے سے تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔ کوچ مائیک ہیسن نے تصدیق کی کہ چند کھلاڑی مختلف مسائل کا شکار ہیں لیکن وہ سنجیدہ نوعیت کے نہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف جمعے کو کھیلے گی جس میں غیر تبدیل شدہ الیون میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔