رواں ماہ کے دوران خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 50 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے‘ طیب حفیظ چیمہ

منگل 10 مارچ 2015 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے دوران خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف مجموعی طور پر مختلف تھانوں میں 50 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر50 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے ہیں۔

طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اورڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ انسدادی کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کریں۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے بھی کوشاں رہیں۔