حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ شہبازشریف،
شفافیت ،معیار اورتیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے ، ترقی یافتہ پاکستان کی منزل جلد حاصل ہوگی، ٹھوس معاشی پالیسوں کے باعث ملک میں تجارتی، اقتصادی اورصنعتی سرگرمیوں میں اضافہ جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، تیز رفتار ترقی کیلئے توانائی بحران ،دہشت گردی اورفرقہ واریت جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی منتخب نمائندوں سے گفتگو
منگل 10 مارچ 2015 18:51
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کیلئے توانائی بحران ،دہشت گردی،انتہا پسندی اورفرقہ واریت جیسے مسائل پر قابو پانا ناگزیر ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے موثر اقدامات کررہی ہے ،جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسوں کے باعث ملک میں تجارتی، اقتصادی اورصنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو معیار، شفافیت اور برق رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے، محنت اور جہد مسلسل سے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کے حصول کا خواب جلد پورا ہوگا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.