محکمہ ایکسائز پنجاب نے ایل ای بی 015/ کی نئی سیریز کے پہلے پرکشش 15نمبروں کی نیلامی مکمل کرلی

منگل 10 مارچ 2015 20:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) محکمہ ایکسائز پنجاب نے ایل ای بی 015/ کی نئی سیریز کے پہلے پرکشش 15نمبروں کی نیلامی مکمل کرلی ہے، نمبر 1تا 15 تک کے نمبروں کی بولی رضرب پرائس سے زائد مالیت میں لگی ہے بولی لگانے والوں میں قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کے صاحبزادے رانا رضوان بھی شامل تھے، جنہوں نے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی لاگت سے 14 نمبر خریدا اس طرح دوسرا پرکشش نمبر 1مظہر علی نامی شہری نے 5لاکھ 36 ہزار میں کامیاب بولی دے کر خریدا، پرکشش 786نمبر محمد سرور نامی شخص نے 1لاکھ 47ہزار روپے میں خریدا نمبر 2مقامی شہری نے 53 ہزار روپے نمبر3ایک لاکھ تین ہزار روپے نمبر7ایک لاکھ 54 ہزار روپے نمبر 10محسن نامی شخص نے 55 ہزار روپے نمبر 12مقامی شہری نے 80ہزار روپے میں خریدا جبکہ نمبر 11کی نیلامی نہ ہو سکی جس کی وجہ مذکورہ نمبر کی رضرب ویلیو بہت زیادہ تھی نیلامی کی نگرانی ای ٹی او محمد عباس نے کی۔

متعلقہ عنوان :