ورلڈ کپ کرکٹ2015ء کوارٹر فائنل مرحلہ18مارچ سے شروع ہوگا

منگل 10 مارچ 2015 20:39

ورلڈ کپ کرکٹ2015ء کوارٹر فائنل مرحلہ18مارچ سے شروع ہوگا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ2015ء کوارٹر فائنل مرحلہ18مارچ سے شروع ہوگا،پہلا کوارٹر فائنل نیوزی لینڈ گروپ بی کی چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے کھیلے گا،19مارچ کو آسٹریلیا کا مقابلہ گروپ بی کی تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے ،20مارچ کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے،21مارچ بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء کے گروپ میچز جاری ہیں اور گروپ اے کی پوزیشن تقریباً واضح ہو چکی ہے تاہم گروپ بی میں ابھی پوزیشن واضح نہیں ہوئی،کوارٹر فائنل میں پہلا مقابلہ18مارچ کو ہوگا جس میں نیوزی لینڈ گروپ بی سے چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم یعنی پاکستان،آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے کسی ایک سے کھیلے گا،دوسرا کوارٹر فائنل19مارچ کو ہوگا جس میں آسٹریلیا گروپ بی کی تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی اور تیسری پوزیشن پر پاکستان،آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ہی ایک ٹیم ہوگی،20مارچ کو تیسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا جبکہ21مارچ کو بھارت اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے تاہم بنگلہ دیش اگر نیوزی لینڈ کو شکست دے تو پھر پوزیشن تبدیل ہوسکتی ہے،24مارچ کو ورلڈ کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش میں سے فاتح ٹیم نیوزی لینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم کے مدمقابل ہوگی جبکہ 26مارچ کو دوسرے سیمی فائنل میں افریقہ اور سری لنکا کے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے مقابلے کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی،فائنل29مارچ کو ہوگا ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :