نیپرا کی ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری

منگل 10 مارچ 2015 20:46

نیپرا کی ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) نیپرا نے ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ایران پاکستان کو مزید 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔ ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریداری کے حوالے سے سماعت نیشنل الکیٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد میں ہوئی۔ این ٹی ڈی سی حکام نے نیپرا کو بتایا کہ ایران سے خریدی گئی بجلی کی قیمت آٹھ تا گیارہ روپے فی یونٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ڈپٹی جی ایم این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ منصوبے کیلئے ایرانی کمپنی زاہدان میں ایک ہزار تین سو میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگائے گی اور ایرانی بارڈر سے کوئٹہ تک ٹرانسمیشن لائن پر اٹھاون کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے بعد ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر بھی تیار ہے جبکہ ایران نے ٹرانسمیشن لائن کیلئے ستر فیصد مالی معاونت کی پیشکش بھی کی ہے۔ سماعت کے بعد نیپرا نے ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :