لاہور: عدالت کے حکم پر بچے ماں کے حوالے، نانی کا رو رو کر برا حال

منگل 10 مارچ 2015 20:53

لاہور: عدالت کے حکم پر بچے ماں کے حوالے، نانی کا رو رو کر برا حال

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نواسہ اور نواسی کو ماں کے حوالے کرنے پر نانی کی دہائی رو رو کر برا حال کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو صفیہ بی بی نے بتایا کہ اس کی والدہ نذیراں بی بی نے اس کی بیٹی 6 سالہ فضاء اور 4 سالہ بیٹے عثمان کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر دونوں بچوں کو بازیاب کروا لیا جس کے بعد عدالت نے دونوں بچے نانی سے لے کر ماں کے حوالے کر دئیے جس پر نانی نے بچوں کے حصول کے لئے چیخ و پکار شروع کر دی اور رو رو کر دہائی دینے لگی۔

نذیراں بی بی کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی نے کہیں اور شادی کر لی ہے۔ یہ بچوں کی پرورش کیسے کرے گی؟۔ عدالت نے نانی کو بچوں کے حصول کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :