جڑانوالہ میں طلاق کے تنازعہ پر سابق شوہر نے بیوی کو قتل کرادیا ،خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 10 مارچ 2015 20:55

جڑانوالہ میں طلاق کے تنازعہ پر سابق شوہر نے بیوی کو قتل کرادیا ،خاتون ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) جڑانوالہ میں طلاق کے تنازعہ پر سابق شوہر نے بیوی کو قتل کرادیا ،خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر71گ ب کی رہائشی نور بخت کی شادی اقبال ولد شفیع سے ہوئی تھی ، جس نے گھر یلو ناچاقی پر طلاق لے لی تھی اور وہ اپنے میکے رہتی تھی گزشتہ روز اقبال کا کزن عبدالرزاق عرف جاکی ان کے گھر گیا اور پسٹل سے فائرنگ کر کے نور بخت کو موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے مقتول خاتون کے بھائی اللہ دتہ کی مدعیت میں 302ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :