یوایس ایڈ اور پی ایچ ڈی اے کے زیراہتمام 2روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد

منگل 10 مارچ 2015 22:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں یوایس ایڈ اور پی ایچ ڈی اے کے زیراہتمام فلیٹیز ہوٹل میں 2روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نیشنل وڈ، سکیورٹی اور ریسرچ سکندر حیات بوسن مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر یو ایس ایڈ پنجاب انیلبنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ (Peep) اور پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی (PHDA) کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی، دونوں اداروں کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے، پنجاب یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر مسٹر مائلز ٹوڈر نے کہا کہ ان دونوں اداروں کے مابین مفاہمت کی یادداشت سے نہ صرف حلال گوشت کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد دینے والے نئے کاروبار بھی وجود میں آئیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 3ٹریلین ڈالر پر مشتمل حلال فوڈ کی عالمی صنعت گزرتے وقت کے ساتھ تیزی سے فروغ پذیر ہے اور تجارت کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے، مثلاً حلال فنانسنگ فوڈ ایشیاء (بیف، مٹن اور بیوریجز) آئل سیڈ، فارما سویٹکل اور کاسمیٹکس وغیرہ پاکستان میں گوشت کی صنعت 115 ملین ڈالر پر مشتمل ہے اور اس میں وسعت کے بڑے امکانات موجود ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ کا پنجاب اینبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ 14.98 ملین ڈالر مالیت کا پانچ سالہ منصوبہ ہے جو پالیسی اور اصلاحاتی سطح پر کام کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے نجی شعبے میں کاروباری ماحول کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کررہا ہے، ایسی پالیسی اصلاحات جو ڈیری، لائیو سٹاک اور ہارٹی کلچر کے سب سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور روزگار کے تیز تر مواقع تخلیق کر کے قومی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے چیئرمین جسٹس (ر) خلیل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی حلال صنعت کو ترقی دینے کے لئے سرگرمی سے کام کررہا ہے اور موجودہ کانفرنس اور نمائشیں ادارے کے اسی بھرپور کردار کی عکاسی کرتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مشترکہ کوششیں گوشت کی حلال تجارت کے احکامات کو سامنے لائیں گی اور اس شعبہ سے وابستہ فوڈ انڈسٹری کو مواقع فراہم کریں گی کہ وہ بین الاقوامی حلال تجارت میں سرمایہ کاری کر کے حلال صنعت میں پاکستان کو نمایاں مقام دلائیں، انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک گوشت، پولٹری، ڈیری، ایڈیبل آئل، کاسمٹکس، فارماسویٹکل، بیوریجز اسلامی فنانسنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں نمائشیں کنندگان آج اپنی کوششیں کررہے ہیں اور یہ کاروبار میں روابط پیدا کرنے کا ایک انوکھا موقع ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی حکومت پنجاب کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے جس کے مقاصد میں حلال سرٹیفکیٹس، بزنس پروجیکشن ، کاروباری وسعت اور سیفٹی اسٹینڈر سے مطابقت قائم رکھتے ہوئے پاکستان کو حلال صنعت میں مقام دلانا سرفہرست ہے�

(جاری ہے)