حکومت اور اتحادیوں کا مشکور ہوں، میاں رضا ربانی،

جمہوری روایات کے فروغ اور سیاسی جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، میڈیا سے گفتگو

منگل 10 مارچ 2015 22:34

حکومت اور اتحادیوں کا مشکور ہوں، میاں رضا ربانی،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) چیئرمین سینیٹ کیلئے بطور نامزد امیدوار میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ میری بطوری چیئرمین سینیٹ حمایت پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں ،حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی بطور چیئرمین سینیٹ حمایت کرنے کے بعد میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر جمہوری روایات کے فروغ دینے کوشش کروں گا ،حکومت اور اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں مجھ پر اعتماد کیا ۔

میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور اتحادیوں کے اعتماد پر پورا اتروں ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ بلا مقابلہ منتخب ہونا اعزاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :