خیبرپختونخوا: قطری شہزادے کو 80 ہزار کا جرمانہ
منگل 10 مارچ 2015 22:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کی حکومت نے پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے پر قطر کے ایک شہزادے پر 80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ قطری شہزادے کو تین شکاری بازوں کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر آکاونٹ پر پیغامات بھی جاری کیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت صوبے میں موجود نایاب جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے ان پرندوں کے شکار کیلئے لائسنس اور پرمنٹ جاری کردیئے ہیں، جو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب قطری شہزادے کو گرفتار اور جرمانہ کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’یہی نئے اور پرانے پاکستان میں فرق ہے‘۔(جاری ہے)
PTI KP govt protects rare species of Pak while PMLN govt gives licenses to hunt & capture the same against all laws. #DiffNaya&Old Pak
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 10, 2015
عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شاہی خاندانوں کے افراد اکثر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لیے آتے ہیں۔
شکار کے سیزن میں قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے شاہی خاندان بلوچستان کے علاقوں دالبدین، چاغی او دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔پاکستان میں ان شہزادوں کو جن نایاب نسل کے پرندوں کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان میں بلوچستان میں موجود تلور بھی شامل ہے۔پاکستان آنے والے شاہی خاندانوں کے مقامی علاقوں میں موجود قبائلی سرداروں کے ساتھ روابط قائم ہیں جو ان کو شکار میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
A Qatari prince is fined Rs 80,000 by KP Min of Environment on being caught with 3 falcons in D I Khan. Diff between Naya Pak & Old Pak.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 10, 2015
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.