عامر میں کی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر
منگل 10 مارچ 2015 22:51
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان کے شمالی پنجاب میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہیں گریڈ ٹو کرکٹ میں عمر ایسوسی ایٹس کی پیٹرن ٹرافی میں نمائندگی کرنا تھی تاہم راولپنڈی میں لگاتار بارشوں کے باعث گراؤنڈ اور پچ پانی میں تر رہیں۔
(جاری ہے)
22 سالہ عامر کو حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی تاہم 2 ستمبر تک وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
بارش کے باعث میچ کے دوسرے دن بھی کھیل کے کم ہی امکانات ہیں تاہم تیز دھوپ سے شاید گراؤنڈ خشک ہو جائے ۔ عامر کی کرکٹ میں واپسی پر کچھ سابق کھلاڑیوں نے سوال اٹھائے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں اسے چیلنج بھی کیا گیا تاہم ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پی سی بی ان کا کریئر دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب رہا۔ عامر نے 2009 میں ڈیبو کیا تھا تاہم 2010 میں انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبتلا ہونے کے باعث ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.