شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا

منگل 10 مارچ 2015 23:09

شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی وی کو رئیلٹی شو میں شرکت پر لال جھنڈی دکھادی جس پر شو کی انتظامیہ انہیں منانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو’’نچ بلیے‘‘سیزن 7 کے شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں اور شو کے کی ریٹنگ بڑھانے اور ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے دنیا کی نامور شخصیات کو گھیرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے لیے شو کی انتظامیہ نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہدی آفریدی کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی۔

شاہد آفریدی کی جانب سے شو میں جانے کی حامی بھرنے کے بعد انہیں اس شو کی تھیم سے آگاہ کیا گیا جس میں ’’بیوی‘‘ کے ساتھ ناچ گانا شو کا اہم حصہ تھا جس کے بعد شاہد آفریدی نے شو کی اس شرط کو مسترد کرتے ہوئے پروگرام میں جانے سے معذرت کرلی اور طنزیہ جملوں میں کہا کہ ’’ بیوی کو نہیں نچانا ہے‘‘۔ شاہد آفریدی کے انکار کے بعد شو کی انتظامیہ ڈھٹائی کے ساتھ انہیں رضامند کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :