وسیم بہترین ون ڈے کرکٹرز کی فہرست میں شامل

منگل 10 مارچ 2015 23:12

وسیم بہترین ون ڈے کرکٹرز کی فہرست میں شامل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے ون ڈے کرکٹ کے بہترین پانچ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر سر ویون رچرڈز کو ایک سو اناسی پوائنٹس کے ساتھ بہترین ون ڈے پلیئر قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عظیم ترین ون ڈے کھلاڑیوں کا انتخاب 50 نامور کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور کرکٹ کے لکھاریوں کی جیوری نے کیا۔ اس فہرست میں ہندوستانی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر دوسرے اور پاکستان کے وسیم اکرم تیسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کی چوتھی اور ہندوستان کے مہندرا سنگھ دھونی کی پانچویں پوزیشن ہے۔