وزیرا عظم محمد نواز شریف (آج)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،

کراچی سے لاہور تک موٹر وے کا سنگ بنیاد ،گورنرہاوٴس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے

منگل 10 مارچ 2015 23:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف (آج)بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔کراچی سے لاہور تک موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کریں گے ۔بعد ازاں وزیر اعظم جھمپیر جائیں گے جہاں وہ ونڈکوریڈور کا افتتاح کریں گے ۔