(ن) لیگ کا چودھری شجاعت حسین سے رابطہ اسکی بے اصولی اور ہوس ا قتدار کی زندہ مثا ل ہے، محمد جمیل
منگل 10 مارچ 2015 23:34
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب مک مکا کی طرف جارہا ہے ،حکمران اقتدار کیلئے شیخ رشید احمد کے پاوٴں بھی پکڑ سکتے ہیں،یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہامسلم لیگ(ن) کا چودھری شجاعت حسین سے رابطہ اسکی بے اصولی اور ہوس ا قتدار کی زندہ مثا ل ہے سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیئں مگر موجودہ حکمرانوں نے مسلم لیگ(ق) سے جس طرح قطع تعلق کیا اور اسکی قیادت کے بارے میں جو کلمات اداکئے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں، حکمران اب سینٹ پر غلبہ پانے کیلئے اپنا تھوکاہواچاٹ رہے ہیں،یہ اقتدار کیلئے کل کو شیخ رشید احمد پنڈی وال کے پاوٴں بھی پکڑ سکتے ہیں،انہوں نے کہا حکمران ٹولہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا ہے اور ملک میں دہشت گردی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری،مہنگائی اور لاقانونیت جیسے سنگین مسائل نے قوم کوعذاب میں مبتلا کررکھا ہے، شریف برادران پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف نازیبا کلمات ادا کرتے رہے آج آصف علی زرداری انکے پسندیدہ حلیف ہیں، حکمران ٹولے کی جانب سے عمران خان کی کردار کشی بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ،سینٹ پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کے تلوے بھی چاٹ لیں گے،انہوں نے مزید کہا دھن،دھونس اوردھاندلی موجودہ حکمرانوں کا پرانا شیوہ ہے یہ اقتدار کیلئے بدترین دشمن کو بھی ہر وقت گلے لگانے کو تیار ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.