پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ کی تیاریاں جاری

بدھ 11 مارچ 2015 11:20

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ کی تیاریاں جاری

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ کی تیاریاں جاری ہیں، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قسمت کا فیصلہ ایڈیلیڈ کے میدان پرہی ہوگا،قومی کرکٹ ٹیم نیورلڈ کپ میں اپنے سفرکا آغازایڈیلیڈ سے ہی کیا تھا لیکن بھارت کے ہاتھوں شکست کے باعث یہ آغازمایوس کن رہا تھا، گرین شرٹس کوویسٹ انڈیزکیخلاف بھی شکست ہوئی لیکن اس کے بعد ٹیم نے مسلسل تین میچزجیت کرشاندارکم بیک کیا، جس میں جنوبی افریقہ کیخلاف غیرمعمولی کارکردگی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پول بی میں بھارت چاروں میچ جیت کرپہلے ہی کوارٹرفائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ بقیہ تین ٹیموں کا معاملہ اب تک غیرواضح ہے، پاکستان کے چارمیچزمیں چھ پوائنٹس ہیں، قومی ٹیم کی کوارٹرفائنل تک رسائی اسی صورت میں ممکن ہے کہ وہ آئرلینڈ کوشکست دے، قومی ٹیم نے آخری پول میچ کی تیاریاں جاری ہیں، ایڈیلیڈ کے پیٹرزکالج میں تین گھنٹے پرمشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے خوب جان ماری، ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے لیگ سپنریاسرشاہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان میچ اتوارکوکھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :