کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کا مقابلہ، سر ویوین رچرڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 11 مارچ 2015 11:27

کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کا مقابلہ، سر ویوین رچرڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کے مقابلے میں سر ویوین رچرڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے ماہانہ سروے میں ویوین رچرڈز کو ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کے مقابلے میں سچن ٹنڈولکر کی دوسری پوزیشن رہی جبکہ پاکستانی لیجنڈ پلئیر وسیم اکرم تیسرے نمبر پر ہیں۔

ویوین رچرڈز کو نہ ہی رنز کی تعداد تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی بناتی ہے اور نہ ہی سنچریوں کے انبار بلکہ جو چیز انہیں سب سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کی حریف گیند باز، ٹیم پر غلبہ پانے اور ان کے حوصلوں کو توڑ دینے کی صلاحیت تھی۔ ان کے شارٹس کی برق رفتاری، قوت اور متعین جگہ پر کھیلنے کا ہْنر تھا۔

(جاری ہے)

ویوین رچرڈ نے دنیائے کرکٹ میں جلوہ گر ہوتے ہی دنیا بھر کے باوٴلرز کے چھکے چھڑا دیے۔

عمران خان، ڈینس للی، جیف تھامسن، رچرڈ ہیڈلی اور کپل دیو جیسے تیز گیند باز کہیں بھی اور کسی بھی ٹیم کی دھجیاں بکھیر سکتے تھے لیکن ویو رچرڈز کا بغیر ہیلمٹ پہنے میدان میں آنا اس امر کا اعلان تھا کہ وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے ویسٹ انڈیز کو حقیقتاً ’کالی آندھی‘ کا روپ دیا تھا۔ ویوین رچرڈز 1974ء میں دنیائے کرکٹ میں جلوہ گر ہوتے ہی عروج کی منازل طے کرتے گئے اور بالآخر ’کرکٹ کے بادشاہ‘ کہلائے۔ ویوین رچرڈ کے ٹیم میں آتے ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم وہ نہ رہی جو تھی۔ ان کے زیر قیادت ویسٹ انڈیز کبھی کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا۔

متعلقہ عنوان :