آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ دو سے آٹھ اپریل تک کھیلا جائے گا

بدھ 11 مارچ 2015 11:38

آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ دو سے آٹھ اپریل تک کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ دو سے آٹھ اپریل تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق آل پاکستان نیشنل بینک بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ دو سے آٹھ اپریل تک بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔۔جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں لاہور،کراچی،کوئٹہ،بہاولپور،اوکاڑہ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،اسلام آبادکشمیر،اٹک،ایبٹ آباد اور پشاور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :