کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر پر کاروائی کی نوعیت کیا تھی، ترجمان رینجرز نے صاف صاف بتا دیا

بدھ 11 مارچ 2015 11:52

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر پر کاروائی کی نوعیت کیا تھی، ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر ، نائن زیرو اور اس کے اطراف میں صبح 5 بجے کے قریب رینجرز حکام نے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں، ترجمان رینجرز کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دفتر پر پارے گئے چھاپے کے پیچھے کسی قسم کا بھی کوئی پولیٹیکل مقصد نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی کوئی کاروائی کرتے ہیں کسی خفیہ اطلاع پر ہی کرتے ہیں اور اس کے لیے پورا ہوم ورک کیا جاتا ہے اور اس ہمارے پاس تحقیقات کی پوری تفصیل ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن وہ ہمارے پاس ہی ہیں کیونکہ ہمیں ان سے تفتیش کرنے ہے کہ ملزمان کو پناہ کیوں دے رکھی تھی.

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں time sensitive ہوتی ہیں اور انہی اوقات میں کی جاتی ہیں، ایم کیو ایم کے دفتر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر تک پولیس یہاں پہنچ کر اس دفتر کو سیل کر دے گی کیونکہ ہمیں ابھی یہاں کی مزید تلاشی بھی لینا ہے. انہوں نے کراچی کی عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی کاروباری زندگی کو بحال رکھیں پولیس اور رینجرز یہاً لوگوں کے تحفظ کے لیے موجود ہیں.