میڈونا کا نیا البم ریبل ہرٹ ریلیزکردیاگیا

بدھ 11 مارچ 2015 11:54

میڈونا کا نیا البم ریبل ہرٹ ریلیزکردیاگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) امریکی گلوکارہ میڈونا کا تیرہواں البم موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے آگیا، البم کے کئی گانے پہلے سے مداحوں کے دلوں پرراج کررہے ہیں،چھپن سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا کا البم ریبل ہرٹ مداحوں کیلئے پیش کردیا گیا، اس بار گلوکارہ نے البم میں شامل کئے کئی نئے رنگ،ریبل ہارٹ گلوکاری کے میدان میں میڈونا کا تیرہواں اسٹوڈیو البم ہے،جس میں گلوکارہ نے اپنی زندگی اور محبت کے سفر کی عکاسی کی ہے،گلوکارہ نے نیویارک،لاس اینجلس اور لندن میں گانوں کی ریکارڈنگ کی، اپنی نئی البم کے گانوں پر پرفامنس کیلئے میڈونا میامی،فلوریڈا میں ہونے والے کنسرٹ میں بھی شرکت کرینگی، ریبل ارٹ کے چودہ گانے آفیشل ریلیز سے پہلے ہی ہوگئے تھے ہیکرز کی نظر،،جس پر بعد میں میڈونا نے ویلنٹائن کا تحفہ کرکے صبر کرلیاتھا۔