کرسٹیانو رونالڈو کا یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ

بدھ 11 مارچ 2015 12:13

کرسٹیانو رونالڈو کا یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کا ..
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء )پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یورپیئن فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ 78گولز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، انہوں نے یہ کارنامہ شالکے کیخلاف میچ میں سر انجام دیا ۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے پرتگالی سپر اسٹار نے یہ کارنامہ یورپیئن چیمپئن لیگ میں جاری فائنل 16 مقابلوں میں کیا۔ اپنا 78 واں گول انہوں نے 177ویں میچ میں شالکے کے خلاف کیا۔ اس سے پہلے 77 گولز کا ریکارڈ ہسپانوی کھلاڑی راؤل کے پاس تھا۔ جنہوں نے یہ ریکارڈ 168 میچوں میں قائم کیا تھا۔ بارسلونا کلب کے لیونل میسی 95 میچوں میں 76 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ رونالڈو کو یورپیئن چیمپئن لیگ میں لیونل میسی کا سب سے زیادہ 75 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔