ورلڈ کپ 2015: سری لنکا کا سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 364رنز کا ہدف

بدھ 11 مارچ 2015 12:42

ورلڈ کپ 2015: سری لنکا کا سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 364رنز کا ہدف
ہوبارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 35ویں میچ میں سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 364رنز کا ہدف دیا ہے ۔ بیلی رائیو ،اوول میں کھیلے جارہے میچ میںِ سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 363رنز بنا ڈالے ۔

(جاری ہے)

سری لنکن اوپنرز ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم نہ کر سکے اور تھریمانے 4رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے جس کے بعد کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 223رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران دلشان نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 21ویں اور کمار سنگا را نے اپنی 25ویں ایک روزہ سنچری سکور کی ۔

دلشان 104اور سنگاکارا نے 124رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اینجلو میتھیوز نے 1چوکے اور 6چھکوں کی مدد سے 21گیندوں پر 51رنز بنا کر سری لنکا کا سکور 363رنز تک پہنچانے میں انتہائی اہم کر دار ادا کیا ۔کوشل پریرا 24اور نوان کولا سیکرا 18رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 3،ایونز اور بیرنگٹن نے 2،2جبکہ ٹیلر اور میچن نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :