10 ہزار سے زائد پلاسٹک کی بطخوں کی انوکھی ریس

بدھ 11 مارچ 2015 13:08

10 ہزار سے زائد پلاسٹک کی بطخوں کی انوکھی ریس

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا میں فلوریڈا ڈک ڈربی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس انوکھی ریس میں اب تک 10 ہزار پلاسٹک کی بطخیں حصہ لینے کے لیے جمع ہو چکی ہیں۔ جیتنے والی بطخ کے مالک کو 5 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ ہوٹل میں قیام اور ریسٹورنٹ کے ٹکٹس کے بھی بہت سے انعامات ہیں۔

(جاری ہے)

ہربطخ پر ایک بار کوڈ لگا ہےجس کی مدد سے جتنے والے کی نشاندہی ہوگی۔

ایک تنظیم ایڈاپٹ اے فیملی(Adopt-A-Family) تین سال سے اس ریس کا انعقاد کر رہی ہے۔اس سے حاصل ہونے والی رقم سے مستحق افراد کی مدد کی جاتی ہے۔ ایک پلاسٹک کی بطخ کی ریس میں شمولیت کی فیس 5 ڈالر ہے، 6 بطخوں کی 25 ڈالر جبکہ 25 بطخوں کی فیس 100 ڈالر ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی ریس سے انہیں 24 ہزار ڈالر حاصل ہوئے تھے، اس دفعہ انہیں امید ہے کہ وہ زیادہ رقم جمع کر پائیں گے۔