پاکستان کو پہلے بھی ہرایا تھا، اب بھی ہرا سکتے ہیں،ولیم پورٹر فیلڈ

بدھ 11 مارچ 2015 13:31

پاکستان کو پہلے بھی ہرایا تھا، اب بھی ہرا سکتے ہیں،ولیم پورٹر فیلڈ

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے باوجود کھلاڑی مسکرا رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں جانا ہی ہمارے لیے سب کچھ ہے۔

ہم نے پاکستان کو اس سے قبل بھی شکست دی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہم انھیں اس بار بھی شکست دے سکتے ہیں۔ آئرلینڈ ٹیم کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا ’ نہیں میں نہیں سمجھتا کہ اس ہار نے ہماری ٹیم کا اعتماد توڑا ہے۔ بہت سی اچھی چیزیں ہیں جو اس میچ سے ہمیں سیکھنے کو ملی۔ ‘پورٹر فیلڈ کو لگتا ہے کہ بہت سے شعبے ایسے ہیں جن میں ان کی ٹیم کو مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت مایوسی ہوئی کیونکہ ہم مزید 50 سے 60 رنز بنا سکتے تھے۔ آپ کو بھارتی ٹیم کو بھی سراہنا ہوگا کیونکہ جیسا وہ کھیلے ہیں انھوں نے اپنے لیے میچ کو کافی آسان بنا لیا تھا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’پِچ کافی اچھی تھی لیکن ہم بھارتی اوپنرز کی طرح نہ کھیل سکے اور دونوں ٹیموں میں یہی فرق بنا۔‘پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ وہ پرجوش انداز میں میدان میں اتریں گے کیونکہ انھیں جیتنا ہے اور جیت انھیں کوارٹر فائنل میں لے جائے گی اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’ میں یہ جذباتی ہو کر نہیں کہہ رہا بلکہ یہ کافی دلچسپ ہے۔‘میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا ’ تمام کھلاڑی یہاں بہت وقت گزار چکے ہیں۔ سب کافی تجربہ حاصل کر چکے ہیں اور سب ہی اچھا کھیل رہے ہیں۔ خاص طور پر ہمارے بولرز تیز اور صحیح جگہ پر بولنگ کروا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :