سنگاکارا ون ڈے کرکٹ مسلسل 4سنچریاں بنانیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

بدھ 11 مارچ 2015 13:31

سنگاکارا ون ڈے کرکٹ مسلسل 4سنچریاں بنانیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سری لنکن اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا نے مسلسل 4سنچریاں بناکر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ سنگارا نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ کرکٹ کے پول اے میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

سنگاکاراون ڈے انٹرنیشنل میں مسلسل 4سنچریاں بنانیوالے پہلے کرکٹربن گئے۔سنگاکارا کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر یہ 24ویں سنچری ہے۔ دوسری جانب دلشان نے بھی اس میچ میں سنچری اسکور کی جو ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی 22ویں سنچری ہے۔

متعلقہ عنوان :