کرسٹیانو رونالڈو کا یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ

بدھ 11 مارچ 2015 13:31

کرسٹیانو رونالڈو کا یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ78 گولز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ شالکے کے خلاف میچ میں سر انجام دیا۔ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے پرتگالی سپر اسٹار نے یہ کارنامہ یورپیئن چیمپئن لیگ میں جاری فائنل 16 مقابلوں میں کیا۔

(جاری ہے)

اپنا 78 واں گول انہوں نے 177ویں میچ میں شالکے کے خلاف کیا۔ اس سے پہلے 77 گولز کا ریکارڈ ہسپانوی کھلاڑی راول کے پاس تھا۔ جنہوں نے یہ ریکارڈ 168 میچوں میں قائم کیا تھا۔ بارسلونا کلب کے لیونل میسی 95 میچوں میں 76 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ رونالڈو کو یورپیئن چیمپئن لیگ میں لیونل میسی کا سب سے زیادہ 75 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔