بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہوں‘عالیہ بھٹ

بدھ 11 مارچ 2015 13:58

بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہوں‘عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہیں۔بھارتی ویب سائیٹ کو اپنے انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ شاہد کپور کی پہلی فلم ”عشق وشق“ ریلیز ہوئی تو وہ صرف 10 برس کی تھیں لیکن فلم میں شاہد کپور کی اداکاری انہیں بہت پسند آئی وہ آج بھی ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے بعد ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ شاہد کپور کے ساتھ کام کریں جو ”شاندار“ کے ذریعے پوری ہوگئی۔عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ شاہد کپور کے ساتھ کام کر کے انہیں پتہ چلا کہ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔ ”شاندار“ میں کام کرنے سے پہلے وہ بہت گھبرا رہی تھیں لیکن شاہد کپور نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ جس کی وجہ سے یہ فلم ان کے لئے بہت یادگار بن گئی ہے۔