جب میعاری فلمیں بنے گی تو ان میں ضرور کام کر ونگی‘فلم سٹار میگھا

بدھ 11 مارچ 2015 14:10

جب میعاری فلمیں بنے گی تو ان میں ضرور کام کر ونگی‘فلم سٹار میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ جب میعاری فلمیں بنے گی تو ضرور کام کر ونگی مگر فی الحال ڈراموں پر توجہ مر کوز ہے ‘فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں مگر وہی کروں گی جو دل چاہے گا۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ میں فلموں کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے آج کل فلموں میں کام نہیں کر رہی اور یہ کہنا کہ میں فلم انڈسٹری سے کٹ ہو چکی ہوں صرف ایک پراپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں مگر میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل چاہے۔