ہالی ووڈ کی بجائے بالی ووڈ پہلی ترجیح ہے‘ امیتابھ بچن‘ عامر خان

بدھ 11 مارچ 2015 14:15

ہالی ووڈ کی بجائے بالی ووڈ پہلی ترجیح ہے‘ امیتابھ بچن‘ عامر خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان ہالی ووڈ پر اپنی انڈسٹری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ونود چوپڑا کی فلم ”بروکن ہارسز“ کے ٹریلر کی لانچنگ کی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ اگر مجھے ایک ہی وقت میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو یقیناً میں بالی ووڈ کو ترجیح دوں گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا کہ مجھے بھی ہالی ووڈ سے کچھ دلچسپ آفرز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبان میرے لئے کوئی ایشو نہیں ہے مگر مجھے ہمیشہ تخلیقی کام میں دلچسپی رہی ہے اور ایسا کوئی سکرپٹ میرے سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اپنے ملک اور عوام کیساتھ مضبوط رشتہ ہے جو کبھی بھی نہ ٹوٹنے والا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری اولین ترجیح اپنے ملک کی فلمیں ہیں اور اس کے بعد خواہ مجھے ہالی ووڈ سے آفر آئے یا پھر چین سے‘ میں اس پر بھی ضرور غور کروں گا۔