پیرس فیشن ویک میں اداکار بین سٹیلر اور اوون ولسن کی کیٹ واک

بدھ 11 مارچ 2015 14:15

پیرس فیشن ویک میں اداکار بین سٹیلر اور اوون ولسن کی کیٹ واک

پیرس: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) فیشن ویک میں اٹلی کے فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو نے آنے والے موسم سرما کے ملبوسات پیش کئے۔ شو دیکھنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب اداکار بین سٹیلر اور اوون ولسن ہالی ووڈ فلم ''زولینڈر '' کے کرداروں ڈیرک اور ہنسل کا روپ بھرے ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈیرک نے بروکیڈ سے بنا سوٹ اور ہاتھ کی ایمبرائڈری والا اوور کوٹ پہن رکھا تھا جبکہ ہنسل ریشمی پاجامہ اور اوور کوٹ میں ملبوس تھے۔ جب وہ ریمپ پر آئے تو شو دیکھنے والوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔