کمار سنگاکارا ورلڈ کپ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بن گئے

بدھ 11 مارچ 2015 15:43

کمار سنگاکارا ورلڈ کپ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بن گئے
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء )سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگا کار ا ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ کے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں جب سنگا کار ا نے نووان کولاسیکرا کی گیند پر مائیکل لیسک کا کیچ تھاما تو یہ انکے ورلڈ کپ کیریئر کے 36ویں میچ میں انکا وکٹوں کے پیچھے 53واں شکار تھا جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بن گئے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کامیاب ترین ورلڈ کپ وکٹ کیپر کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا جنہوں نے 1999ء سے 2007ء کے دوران 31میچز میں وکٹوں کے پیچھے 52شکار کر رکھے تھے ۔