سعودی عرب میں 41 فیصد شہری” ٹوئٹر“ اکاؤنٹس رکھتے ہیں

بدھ 11 مارچ 2015 16:32

سعودی عرب میں 41 فیصد شہری” ٹوئٹر“ اکاؤنٹس رکھتے ہیں

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) سعودی عرب میں 41 فیصد شہری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ کے اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں سعودی ٹوئٹر فورم کو ایک ماہر نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ41 فیصد سے زیادہ سعودی باشندے سوشل نیٹ ورک سائٹ پر ٹوئٹر کے اکاوٴنٹس رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر کے سعودی ماہر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اس فورم میں شریک حاضرین کو بتایا کہ 80 لاکھ سعودی باشندے ہر روز دس لاکھ ٹوئٹس کرتے ہیں، اس لحاظ سے سعودی عرب نے آبادی کے زبردست فرق کے باوجود فلپائن اور انڈونیشیا جیسے بہت سے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس پروگرام کے دوران شرکاء نے عوامی مفادات کے تحت سوشل نیٹ ورک سائٹس کو مزید متحرک کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ پرائیویسی پروٹیکشن پالیسیوں میں مزید اضافہ کیا جائے، فلاحی کاموں کی حمایت کی جائے اور افواہوں کے خاتمے یا قوم، شخصیات یا اداروں کے احترام کو مجروح کرنے والی کسی بھی خبروں کو روکنے کے لیے درست اطلاعات فراہم کی جائیں۔دوسری جانب ٹوئٹر کے صارفین نے اپنے تجربات بیان کیے اور انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرنے کے حوالے سیعائداہم ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :