کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی اول روزسے حمایت کی ہے آج بھی حمایت کرتے ہیں،سکندر شاہ

بدھ 11 مارچ 2015 16:39

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی اول روزسے حمایت کی ہے آج بھی حمایت کرتے ہیں پاک رینجرز کی کاروائیوں پر فخر ہے سزا یافتہ مجرموں کی سیاسی جماعتوں کے دفتر میں موجودگی افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہیں جنرل راحیل شریف فرض شناس سولجر ہیں بلاتفریق آپریشن ہوا تواس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے پھانسی کی سزا میں مذہبی اور غیر مذہبی کی تفریق نے اضطراب پیدا کیا تھا اس تفریق کے خاتمے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے پر امن احتجاج کرنا سب کا حق ہے ہمیں کسی کے پرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں لیکن آئے روز کراچی کو بند کرانا کراچی دشمنی ہے کراچی میں لاکھوں گھرانے ایسے ہیں جن میں لوگ روز کما کر روز کھاتے ہیں آئے روز کراچی بند ہوا تو کراچی میں غریب طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوگا غریب کے گھر کا چولہا بجھ جائے گاہڑتال کے بجائے احتجاج کے دیگر آپشن استعمال کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :