کسی کو بھی اجازت نہیں وہ اپنے کاروبار کی آڑ میں آبی آلودگی و ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا باعث بنے‘ کمشنر لاہور
بدھ 11 مارچ 2015 16:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ہدایت کی ہے کہ چمڑہ رنگنے والی فیکٹریوں سے خارج ہونے والے کیمیائی مادوں سے آلودہ پانی کے باعث ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے مکمل طور پر فعال ہونے کو باقاعدگی کے ساتھ چیک کیا جائے اور واضح ہدایات کے باوجود آلودہ پانی خارج کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے یہ بات اپنے دورے کے دوران قصور کی ایک چمڑہ رنگنے کی فیکٹری کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں کہ وہ اپنے کاروبار کی آڑ میں آبی آلودگی و ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا باعث بنے۔ انہوں نے فیکٹری میں زہریلے کیمیائی مادوں سے آلودہ پانی کے ٹریٹمنٹ کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
بعدازاں کمشنر لاہور ڈویژن نے ضلع قصور کے ڈی پی ایس سکول کے سیکورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لے کر موقع پر ہدایات جاری کیں۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے قصور میں بائیو ڈائیورسٹی پارک میں جمنیزیم کی تعمیر اور چڑیا گھر کے قیام کے لیے جائزہ اجلاس کے دوران ان کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے ۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی ایمرجنسی و چلڈرن وارڈ کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے وہاں پر موجود مریضوں و والدین سے بات چیت کرکے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کے دورے کے دوران ڈی سی او قصور، اے ڈی سی قصور، ای ڈی او ہیلتھ قصور و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.