چینی کمپنی کی طرف سے توانائی کے شعبے میں100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ‘ ناصر حمید خاں

بدھ 11 مارچ 2015 17:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ممبرفیڈریشن آف چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے چینی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 100ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نہ صرف توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع بھی مہیا ہونگے۔

ناصر حمید خاں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سے حکومت کی بجلی بحران کے خاتمہ میں سنجیدہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

صنعتیں کااپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کرنے سے بیرون ممالک میں برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی مہیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بیرونی انحصار کی بجائے ملک میں دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کرے جن میں کالا باغ ڈیم و دیگر ڈیم کی تعمیر انتہائی اہم ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے راہ ہموا رکرے تاکہ سستی اور وافر بجلی مہیا ہوسکے اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :