انڈو نیشیا میں بسا بسایا گھر زیر فروخت، گھر خریدنے پر بیوی مفت حاصل کریں۔۔
بدھ 11 مارچ 2015 17:35
جکارتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء): انڈونیشیا میں گھر کی فروخت کے لیے دیا جانے والا اشتہار سوشل میڈیا پر زور پکڑ گیا، جس کی خاص وجہ گھر نہیں بلکہ گھر کی خریداری پر ساتھ میں ملنے والی مفت چیز تھی، تفصیلاات کے مطابق انٹر نیٹ پر ایک منزلہ گھر جو کہ 2 بیڈ رومز، 2 باتھ رومز، پارکنگ اور تالاب پر مشتمل ہے، کو بیچنے کا اشتہار دیا گیا لیکن اس اشتہار کی منفرد چیز یہ تھی کہ گھر خریدنے والے کو گھر کی خریداری پرایک عدد بیوی بھی دینے کی پیشکش کی گئی.
(جاری ہے)
یہ گھر سلیمن کے آئی لینڈ پع واقع ہے اور اس کی قیمت 75 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ گھر کی فروخت کے اشتہار کے ساتھ گھر کی مالکن یعنی مفت بیوی کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے، انٹر نیٹ پر دئے جانے والے اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ محض سنجیدہ افراد ہی رابطہ کریں جبکہ بحث کرنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رابطہ کر کے اپنا وقت ضائع نہ کریں، اس اشتہار سے متعلق گھر کی مالکن لیا نامی مفت بیوی کا کہنا تھا کہ یہ اشتہار ان کا ذاتی آئیڈیا قطعاً نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر بیچنے کے لیے اپنے ایک پراپرٹی ڈیلر دوست سے رجوع کیا اور اسی بات چیت میں میں نے اپنی شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور تلقین کی کہ میرے لیے کوئی ایسا آدمی دیکھو جس کی شادی نہ ہوئی ہو یا اس کی بیوی نہ ہو کیونکہ میں بیوہ ہوں اور میرے دو بچے ہیں ، خاتون کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ میرا دوست اس سے متعلق خاص لوگوں سے رابطہ کرے گا لیکن اس نے اشتہار دے دیا اور مجھے اس اشتہار کا پتہ تب چلا جب کافی تعداد میں صحافی میرا انٹر ویو کرنے میرے گھر پہنچ گئے. خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس بھی اس حوالے سے میرے گھر آئی جس پر میں انہیں بھی واضح بتا دیا کہ یہ ہرگز میرا آئیڈیا نہیں تھا، تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ اشتہار پڑھنے کے بعد ایک خریدار نے مجھ سے رابطہ کیا ہے جو کہ بظاہر سنجیدہ لگتا ہے لیکن خاتون نے خریدار کا نام بتانے سے معذرت کی ہے.
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.