ورلڈ کپ 2015ء،کمار سنگاکارا بیٹنگ، جوش ڈیوے باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست

بدھ 11 مارچ 2015 18:52

ورلڈ کپ 2015ء،کمار سنگاکارا بیٹنگ، جوش ڈیوے باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست

ہملٹن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں آئی سی سی ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد بیٹنگ کے شعبے میں کمار سنگاکارا اور باؤلنگ میں سکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوے سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں جہاں ایک طرف ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے جنگ جاری ہے وہیں پر کھلاڑی بھی بیٹنگ و باؤلنگ کے شعبے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں، بیٹنگ کے میدان میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے اب تک 6 میچوں میں 496 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی چار شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں،