پی بی سی سی 17 قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 4 اپریل کو کرے گی

بدھ 11 مارچ 2015 18:56

پی بی سی سی 17 قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 4 اپریل کو کرے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 17 قومی بلائنڈ کرکٹ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 4 اپریل کو کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق نیشنل ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 17کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا جس میں اے کیٹیگری کھلاڑیوں کو 12ہزار ‘ بی کو 10 ہزار اور جبکہ سی کیٹیگری کھلاڑی کو 8 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔