داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، نوجوان اس سے بچیں: سعودی مفتی اعظم

بدھ 11 مارچ 2015 19:05

داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، نوجوان اس سے بچیں: سعودی مفتی اعظم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کا کہنا ہے کہ برائیوں اور بدعنوانیوں کیخلاف مسلمان ممالک کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ داعش تنظیم کا اسلام اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے مسلمان نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کے نام پر اس تنظیم میں شمولیت سے باز رہیں کیونکہ ایسے نوجوانوں کا استحصال کیا جا سکتا ہے۔

سعودی مفتی اعظم نے تنظیم کی طرف سے بہیمانہ اور وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جلانے جیسے واقعات گناہ کبیرہ ہیں۔ برائیوں اور بدعنوانیوں کیخلاف مسلمان ممالک کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :