شاہد آفریدی نے ہندوستان کے نجی چینل پر پیش کیے جانے والے ڈانس شو میں اپنی بیگم کے ہمراہ ناچنے سے انکار کردیا

بدھ 11 مارچ 2015 19:12

شاہد آفریدی نے ہندوستان کے نجی چینل پر پیش کیے جانے والے ڈانس شو میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) شہرہ آفاق پاکستان آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے ہندوستان کے نجی چینل پر پیش کیے جانے والے ڈانس شو میں اپنی بیگم کے ہمراہ ناچنے سے انکار کردیا۔ہنودستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک مشہور ہندوستانی ٹی وی نے اپنے شو ’نچ بلیے‘ کے ساتویں سیزن کے لیے شاہد آفریدی سے رابطہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق آفریدی نے پہلے پروگرام میں شرکت کی حامی بھر لی تاہم جب انہیں بتایا گیا کہ اس شو میں جوڑے ڈانس کرتے ہیں اور انہیں اپنی بیوی کے ساتھ ڈانس کرنا ہو گا تو انہوں نے فوری طور پر شو میں شرکت سے انکار کردیا۔

آفریدی کا موقوف تھا کہ ہے کہ وہ اکیلے تو پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں لیکن اپنی بیگم کیساتھ پوری دنیا کے سامنے نہیں ناچ سکتے۔

(جاری ہے)

بوم بوم کے نام سے مشہور آل راوٴنڈر نے کہا کہ وہ اپنی روایات کو نہیں توڑ سکتے، ان کا تعلق پردہ دار گھرانے سے ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد ٹی وی چینل نے دوسرے کرکٹرز سے رابطے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ نچ بلیے کا ساتواں سیزن رواں برس اپریل میں آن ایئر ہو گا۔

واضح رہے کہ آفریدی نے آج تک کسی بھی پاکستانی یا یندوستانی ٹی کے پروگرام میں شرکت نہیں کی بلکہ آج تک ان کی بیوی کو کسی نے نہیں دیکھا کیونکہ وہ پردہ کرتی ہیں۔اس سے قبل کچھ پاکستانی کھلاڑی اور اداکار ہدنوستانی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں جس میں شعیب ملک اور شعیب اختر کے نام قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :